وزیر زراعت:کورونا بحران کے پیش نظر کسان تحریک واپس لے لیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-04-2021
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر

 

 

نئی دہلی۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نےہفتے کو کورونا بحران کے پیش نظر کسان تنظیموں سے تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ بات چیت کےلئے تیار ہے۔ مسٹر تومر نے ٹویٹ کر کے کہا،’’کسانوں میں عدم اطمینان نہیں ہے ۔جو کسان تنظیم ان قانونوں کے خلاف ہیں ،ان سے حکومت بات چیت کےلئے تیار ہے۔

میں کسان تنظیموں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی تحریک ملتوی کریں،اگر وہ بات چیت کے لئے آئیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کےلئے تیار ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کسان تنظیم زرعی اصلاحات قانونوں کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں لمبے وقت سے قومی دارالحکومت دہلی کی سرحدوں پر تحریک کررہے ہیں۔آج سے انہوں نے اپنی تحریک تیز کرنے کا فصیلہ کیا ہے۔

مسٹر تومر نے کہا کہ جب کسان تنظیموں سے بات چیت چل رہی تھی ،اس وقت بھی انہوں نے کووڈ بحران کے سلسلے میں تحریک میں شامل بزرگوں اور بچوں کو گھر بھیجے جانے کی اپیل کی تھی۔ آج کووڈ کا دوسرا دور ہے۔پورا ملک اس کے سلسلے میں فکرمند ہے اور کورونا پروٹوکول پر عمل پر زور دیا جارہا ہے۔کسانوں کی زندگی ان کےلئے اہم ہے۔ ایسے میں کسانوں کو تحریک ملتوی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے۔