سو کروڑ ٹیکہ کاری :سب کا ساتھ ۔سب کا وکاس کا نمونہ۔ مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-10-2021
مودی کا خطاب
مودی کا خطاب

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے نام خطاب میں ہر کسی کو سو کروڑ کورونا ویکسینیشن یا ٹیکہ کاری مکمل ہونے کی مبارک باد دی ۔ساتھ ہی اس کو سب کا ساتھ ،سب کا وشواس کے ساتھ ،سب کا پریاس کا بھی نام دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کو سو کروڑ ویکسینیشن کے سنگ میل کے سبب حیرت اور فخر سے دیکھ رہی ہے۔یاد رہے کہ کل 21 اکتوبر کو ، ہندوستان نے سو کروڑ کورونا ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا۔جسکے بارے میں مودی نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے ہر فرد کی ہے۔ میں اس کارنامے کے لیے ہر شہری کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مودی نے کہا کہ یہ صرف اعداد کا معاملہ نہیں بلکہ ملک کی ایک بڑی جدوجہد کی کہانی ہے۔ جس میں ہر کسی نے اپنا کردار نبھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہر کوئی ہندوستان کی بات کررہی ہے۔

ہم نے ایک بڑی کامیابی یہ حاصل کی کہ خود ریسرچ کی اور خود ویکسین تیار کی ۔یہ سب اس وقت ہوا جب لوگ ملک پر سوالیہ نشان لگا رہے تھے کہ ہندوستان کو ویکسین کون دے گا ؟کہاس سے آئیں گی ویکسین ؟ مگر ہم نے اس میدان میں بھی میڈ ان انڈیا کا لوہا منوا لیا۔

 وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے کس طرح کامیابی حاصل کی ۔یہ ایک مثال ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی ہم نے ثابت کردیا کہ میڈ ان انڈیا کی طاقت کیا ہے۔

مگر انہوں نے کہا کہ ہم جیت رہے ہیں لیکن کورونا کے خلاف جنگ میں ہمیں ڈھیل نہیں دینی ہے۔ ماسک لگانا ضروری ہے ،جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کیا ہے وہ فوراا ویکسین لیں بلکہ اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

 مودی نے کہا کہ جس طرح آپ بغیر جوتے پہنے باہر نہیں نکلتے ہیں ،اب اسی طرح ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں ۔اس کو عادت بنا لیں جب تک یہ جنگ پوری طرح نہ جیت جائیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اس سال دیوالی میں ایک اعتماد نظر آئے گا کیونکہ سو کروڑ ویکسینیشن ایک ڈھال ہوگی۔

 ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وی آئی پی کلچر کا ہمارے ویکسینیشن پروگرام پر سایہ نہ پڑےاور ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کیا گیا۔

 ہمیں اس حقیقت پر فخر ہونا چاہیے کہ ہندوستان کا پورا ویکسینیشن پروگرام سائنس پر مبنی اور سائنس پر مبنی رہا ہے۔ یہ مکمل طور پر سائنسی طریقوں پر مبنی ہے۔