پنجاب کے شہر موگا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ، پائلٹ کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
جائے واقعہ کامنظر
جائے واقعہ کامنظر

 

 

موگا

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا مگ۔ 21 بیسن لڑاکا طیارہ جمعرات کی دیر رات پنجاب کے ضلع موگا میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری کی موت ہوگئی۔

یہ طیارہ باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا۔ اس نے پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے آئی اے ایف ہلواڑہ ہوائی اڈے سے راجستھان کے سورت گڑھ کے لئے پروازبھری تھی لیکن موگا کے واگھاپورانا سب ڈویژن کے تحت لانگیانا گاؤں کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔

پائلٹ نے طیارہ نیچے گرنے سے پہلے چھلانگ لگائی ، لیکن نیچے پہنچنے پر وہ شدید زخمی ہوگیا اور دم توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ طیارہ سورت گڑھ سے ہلواڑہ پہنچا تھا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایئرفورس ، فوج اور ضلع انتظامیہ و پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے آئی اے ایف نے تحقیقات (کورٹ آف انکوائری) کا حکم دیا ہے۔

مگ ۔ 21 بائیسن طیارہ مگ 21 کی بھی اعلی فورم ہے جو ابھی بھی آئی اے ایف میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ تاہم اس کی پرانی شکل مگ ۔21 کے زیادہ تر طیارے خدمات سے باہر کئے جا چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )