نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے انقلاب کو فروغ دینے کی کوششوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ٹیکنالوجی کی دیوقامت کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت کے AI-First مستقبل کی حمایت کے لیے 17.5 بلین ڈالر (تقریباً 1,45,000 کروڑ روپے) کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ رقم کمپنی کی ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: بھارت کے AI مواقع پر گفتگو کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ۔
Thank you, PM @narendramodi ji, for an inspiring conversation on India’s AI opportunity. To support the country’s ambitions, Microsoft is committing US$17.5B—our largest investment ever in Asia—to help build the infrastructure, skills, and sovereign capabilities needed for… pic.twitter.com/NdFEpWzoyZ
— Satya Nadella (@satyanadella) December 9, 2025
ملک کی بلند خواہشات کی حمایت کے لیے، مائیکروسافٹ 17.5 بلین ڈالر — جو ایشیا میں ہمارا اب تک کا سب سے بڑا سرمایہ کاری منصوبہ ہے ۔ بھارت کے AI-First مستقبل کے لیے ضروری ڈھانچے اور مہارت کی تیاری میں مدد کے لیے مختص کر رہا ہے۔