دہلی-این سی آر میں آج سے بڑھے گا پارہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2022
دہلی-این سی آر میں آج سے بڑھے گا پارہ
دہلی-این سی آر میں آج سے بڑھے گا پارہ

 

 

نئی دہلی :محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے منگل سے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے چلچلاتی گرمی کے ساتھ گرم ہوا وں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جیسے ہی ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمی ختم ہوگی، پیر سے دہلی-این سی آر میں پارہ بڑھے گا۔

محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے شدید گرمی کے ساتھ ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ ہفتے کے آخر تک پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 40.4 ڈگری زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 25.2 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔ دن بھر تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ تھا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 32 سے 69 فیصد رہا۔ دہلی کا اسپورٹس کمپلیکس علاقہ 41.1 ڈگری سیلسیس میں سب سے زیادہ گرم رہا۔

اس کے علاوہ منگیش پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.8، نوئیڈا میں 40.5 اور گروگرام میں 43 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے منگل سے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے چلچلاتی گرمی کے ساتھ ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہفتے کے آخر تک پارہ 44 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔