سوشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتہ دار سڑک حادثے میں ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سوشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتہ دار سڑک حادثے میں ہلاک
سوشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتہ دار سڑک حادثے میں ہلاک

 


اآواز دی وائس، لکھی سرائے

ایک سڑک حادثے میں  سوشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے کم از کم 5 افراد منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے  کے قومی شاہراہ نمبر 33 کا ہے۔ 

سوشانت سنگھ کے اہل خانہ جس گاڑی میں سوار تھے، وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

خاندان کے افراد پٹنہ سے واپس آ رہے تھے جہاں وہ ہریانہ کے سینئر پولیس افسر او پی سنگھ کی بہن گیتا دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

 خیال رہے کہ  سوشانت سنگھ راجپوت   کی موت 14 جون 2020 کو مشتبہ حالات میں ہوئی تھی۔