حیدرآباد میں بی جے پی قومی مجلس عاملہ کاجلاس جاری، وزیراعظم کی شرکت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2022
حیدرآباد میں بی جے پی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس، وزیراعظم بھی ہونگے شریک
حیدرآباد میں بی جے پی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس، وزیراعظم بھی ہونگے شریک

 

 

حیدرآباد:بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کا آغاز تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہوا ہے۔ دو روز تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک بھر سے 340 مندوبین بھی شرکت کریں گے۔ بی جے پی کی آج میٹنگ میں دو تجاویز آئیں گی، پہلی تجویز میں صدارتی امیدوار سے لے کر مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت تک ملک کے سیاسی مسائل کو جگہ دی گئی ہے۔

دوسری تجویز اقتصادی ہے جس کا مقصد جی ایس ٹی اور ہندوستان کو ایک مضبوط معیشت بنانا ہے۔

 اس میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت پارٹی کے تمام اہم لیڈران شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں جے پی نڈا پہلے ہی حیدرآباد پہنچ گئے تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعہ کو حیدرآباد میں پارٹی جنرل سکریٹریوں کی میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں جمعہ کو انہوں نے حیدرآباد پہنچ کر میگا روڈ شو کیا۔

روڈ شو کے بعد ایک ٹویٹر پوسٹ میں جے پی نڈا نے کہا، "آج حیدرآباد میں اس روڈ شو کی قیادت کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی کیونکہ اس نے مجھے اپنے سرشار کارکنوں اور شہر کے لوگوں کے آس پاس رہنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ تلنگانہ میں بی جے پی کی ناقابل تردید بڑھتی ہوئی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ بی جے پی 2 اور 3 جولائی کو حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں قومی ایگزیکٹو میٹنگ منعقد کرے گی۔

تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان این وی سبھاش نے اے این آئی کو بتایا، "18 سال بعد حیدرآباد میں نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، شہر کو سجا دیا گیا ہے۔

قومی قائدین، سی ایم اور دیگر قائدین 119 حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد ہونا ہے3 جولائی کو۔ ہمیں امید ہے کہ جلسہ عام میں ہزاروں لوگ آئیں گے۔

بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق پارٹی کی توسیع میٹنگ کا اہم ایجنڈا ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ ان علاقوں پر بھی بات کریں گے جہاں پارٹی کے مزید کارکنوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کی یہ میٹنگ ایسے وقت حیدرآباد میں ہونے جا رہی ہے جب پارٹی تلنگانہ میں اپنے پاؤں پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

یہاں، تلنگانہ کے وزیر اعلی اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ بی جے پی کو چیلنج کرنے کے لیے قومی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کا ایک وسیع اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔