مولانا عمیر الیاسی کوملی وائی پلس سیکورٹی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2022
مولانا عمیر الیاسی کو ملی وائی پلس سیکورٹی
مولانا عمیر الیاسی کو ملی وائی پلس سیکورٹی

 

 

 نئی دہلی :  آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی کو  وا ئی  پلس زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران الیاسی نے موہن بھاگوت کو 'فادر آف دی نیشن یعنی کہ بابائے قوم  بھی کہا تھا۔ تب سے الیاسی کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔

مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق الیاسی کو مرکزی حکومت نے سیکورٹی دی ہے۔ اس سے قبل مولانا الیاسی نے کہا تھا کہ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہیں، جس میں انہوں نے موہن بھاگوت کو بابائے قوم  کہا تھا

مسلم مذہبی رہنما دوسرے مذاہب کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔ مولاناالیاسی مذہبی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں رہتے  ہیں۔ اس کے لیے وہ جین، بدھ، عیسائی اور ہندو مذہبی گرو اور روشن خیال لوگوں سے بات چیت کرتے رہتے ہیں

سال 2019-2020 میں، دہلی-این سی آر میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور شہریت رجسٹر کے حوالے سے امام عمیر احمد الیاسی کا ایک اہم بیان بھی آیا تھا۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے لوگوں سے کہا تھا کہ پہلے سی اے اے اور این آر سی کو سمجھنا چاہئے۔ 

بتا دیں کہ چیف امام کو پہلے سے ہی خصوصی سیکورٹی حاصل ہے۔ لیکن اب مرکزی حکومت نے انہیں وا ئی پلس زمرہ کی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔