مولانا توقیر رضا کی اعظم خان سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2022
مولانا توقیر رضا کی اعظم خان سے ملاقات
مولانا توقیر رضا کی اعظم خان سے ملاقات

 

 

رام پور: سماج وادی لیڈر اعظم خان  دو سال سے زیادہ کا عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہونے ہیں، اب ان سے مختلف سیاسی لیڈران کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے-اب اتحادملت کونسل کے صدر اور معروف لیڈر علامہ توقیر رضا خاں نے ان سے ملاقات کرکے احوال جانا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

دریں اثنا باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کسی دن بھی ان سے ملنے آسکتے ہیں۔سیاسی حلقوں میں یہ خبر گرم ہےاور پہلے سے بھی افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اویسی ،شیوپال اور اعظم خاں مل کر کوئی نیا محاذ بناسکتے ہیں ۔گرچہ اعظم خاں نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں یہ بات صاف کردی ہے کہ میں ہاردک پٹیل نہیں ہوں ۔