مولانا محمد ولی رحمانی کےلئے خصوصی دعا کی اپیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2021
حالت اب بھی تشویش ناک
حالت اب بھی تشویش ناک

 

 

امیرشریعت مفکراسلام مولانا محمد ولی رحمانی کی حالت تشویشناک بنی ہے۔ ان کا علاج پٹنہ کے پارس اسپتال میں جاری ہے۔مولانا ولی رحمانی کی ایک ہفتہ سے ایک بیمارہیں اور اسپتال کے کووڈ وارڈ کے آئی سی یو میں ہیں۔

ہندوستانی مسلمانوں میں ان کی علالت کے سبب بے انتہا تشویشہے اور ان کےلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ مولانا محمد ولی رحمانی کی صحت یابی کےلئے ،ائمہ مساجد وعلماء سے خصوصی گزارش کی گئی ہے کہ پانچوں نماز کے علاوہ کل جمعہ کی نماز میں حضرت امیرشریعت کی صحت کے لئے خصوصی دعاء فرمائیں-

تمام اہل تعلق دعاء گو ہیں اور مستقل ان کے لیے فکر مند ہیں، تمام عوام وخواص سے اپیل کی جاتی ہے کہ کل نماز جمعہ میں دعائوں کا اہتمام کریں کہ اللہ تعالی انھیں جلد صحت عطا فرمائے اور دراز عمرسےنوازے -آمین