مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے پروفیسر ظفر الدّین انتقال کر گیۓ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2021
پروفیسر ظفر الدّین
پروفیسر ظفر الدّین

 

 

حیدر آباد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک سرکرد ہ نام اور ٹرانسلیشن بیورو کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد ظفر الدّین کا انتقال ہو گیا ہے ۔ آج صبح 10 بجے کے قریب حیدرآباد کے اولیو اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

پروفیسر محمد ظفر الدّین سال 2008 سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترجمہ کے ڈائریکٹر کے عہدے کو زینت بخشتے آ رہے تھے۔ شعبہ ترجمہ کے ڈائرکٹر کے عہدے پر یہ ان کی چوتھی مدت کار تھی۔ اس کے علاوہ وہ ایک مستند ریسرچ جرنل ادب و ثقافت کے مدیر رہ چکے ہیں ۔

پروفیسر محمد ظفر الدّین اس سے پہلے یونیورسٹی کے قیام کے وقت سے 2004 تک تعلقات عامہ اسسسٹنٹ افسر بھی رہ چکے ہیں۔

پروفیسر محمد ظفر الدّین کی پیدائش سال 1965 میں بہار کے گیا ضلع میں ہوئی- انہوں نے اپنی اعلی تعلیم دہلی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ انہوں نے وہاں سے بے اے، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پروفیسر محمد ظفر الدّین کی اہلیہ بھی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔