مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی: نئی عمارت کا چانسلر کے ہاتھوں افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی: نئی عمارت کا چانسلر کے ہاتھوں افتتاح
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی: نئی عمارت کا چانسلر کے ہاتھوں افتتاح

 

 

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، اسکول آف ٹیکنالوجی، کی نو تعمیر شدہ عمارت کا آج جناب ممتاز علی، چانسلر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر؛ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ پرو وائس؛ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور جناب ٹی ایس ویویکانندا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، سی پی ڈبلیو ڈی؛ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی، ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ، چیف انجینئر سی پی ڈبلیو ڈی کے علاوہ شعبہ کے دیگر اساتذہ اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ پروفیسر عبدالواحد نے اسکول اور شعبہ کا تعارف پیش کیا ۔