ماسٹرشیف محمد نسیم قریشی کو ملا بھارت گورو ایوارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-07-2022
ماسٹرشیف محمد نسیم قریشی کو ملا بھارت گورو ایوارڈ
ماسٹرشیف محمد نسیم قریشی کو ملا بھارت گورو ایوارڈ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 فرانس کی سینیٹ میں سنسکرت یووا سنستھا کی جانب 'بھارت گورو ایوارڈ' کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک اور بیرون ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ جن اہم شخصیات کو یہ اس بھارت گورو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،ان میں ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر شیف محمد نسیم قریشی بھی ہیں۔ 

 ماشٹرشیف محمد نسیم قریشی کو ان کی خدمات کے عوض یہ ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے بیرون ملک رہتے ہوئے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے سنہ90 کی دہائی میں اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ ابتداً انہوں نےہوٹل مدھوبن سے اپنا کام شرع کیا۔ اس کے بعد وہ دہلی اور راجستھان کے کئی بڑے ہوٹلوں میں کام کرتے رہے۔ اب برطانیہ کےقدیم شہر لندن میں ہوٹل چلا رہے ہیں۔جہاں وہ این آر آئی نسیم قریشی کے روپ میں جانے جاتے ہیں۔  

یاد رہے کہ سنسکرت یووا سنستھا کی طرف سے بھارت گوروایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں ہندوستان، برطانیہ، امریکہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ، ملائیشیا، دبئی، لندن، اٹلی سمیت متعدد ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پرپریس کے رکن پارلیمان پکاسو تھیوونیت نے کہا کہ ہندوستانیوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ جب ہندوستان کو آزادی ملی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن ہندوستانی اس طرح عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا پائیں گے۔

پکاسو نے مزید کہا کہ آج ہندوستانی دنیا کے مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ 

اس موقع پر فرانسیسی سینیٹر اور وزیر وکٹوریہ جیسمین، روریندر شرما،سریلا دتہ کماروغیرہ بطور خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر تقریب کی صدارت کرتے ہوئے سنسکرت یووا سنستھا کےصدر پنڈت سریش مشرا نے کہا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم جہاں بھی رہیں ہم اپنے ملک کی مٹی سے جڑے رہیں۔

سریش مشرا نے کہا ہے کہ یہ بھارت گورو ایوارڈ کا یہ نواں ایونٹ ہے۔ پیرس آکر اس پروقار تقریب کا اہتمام کرنا ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ جن شخصیات کو آج بھارت گورو ایوارڈ ملا ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو آگے لائیں۔

اس موقع پر مشرا نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں سری سری روی شنکر،منوج کمار، کیلاش ستیارتھی، اندرا نوئی، پلک ساگر، لوکیش مونی، پرسنا ساگر، شیوا ایادورائی، نرجا بھانوٹ وغیرہ یہ ایوارڈ دیے جا چکے ہیں۔  

سنسکرت یووا سنستھا کے سرپرست ایچ سی گنیشیا نے کہا کہ اب ہندوستانی پوری دنیا میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔  آج ہم پیرس میں ترنگے کے نیچے کھڑے ہونے کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں، یہ یقیناً ہمارے لیے فخر کی بات کی ہے۔

محمد نسیم قریشی کو بھارت گورو ایوارڈ ملنے پر ان کے بیٹے محمد بلال قریشی سمیت رمیش پرساد راتوری، سنیل، دیورانی، قیوم خان، طاہر علی ،جتیندر سنگھ، پردیپ نیگی، نسیمہ، نفیس، ریشمہ، ہاشم، نظیر خان پرتیبھا، ایکتا، انکیتا، آرادھنا  اوریوراج سنگھ وغیرہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔