اتر پردیش: 150مسلم جوڑوں کی اجتماعی شادی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
حکومت کا بڑا قدم
حکومت کا بڑا قدم

 

 

مکند مشرا / لکھنؤ

غریب اور مزدور طبقہ کےلئےہ ایک بڑی اور اچھی خبر آئی ہے۔18 مارچ کو اترپردیش کے مزدوروں کی بیٹیوں کی ایک بڑی اور اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ، اس تقریب میں ریاست کے150 غریب مسلمان مزدوروں کی بیٹیوں کی بھی شادی ہوگی۔اس کے ساتھ حکومت ان جوڑوں کو شادی اور گھر کا سازسامان خریدنے کےلئے 65 ہزارروپے دے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ موجود رہیں گے۔ لکھنؤ کے ڈیفنس ایکسپو گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر شادی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں غریب خاندانوں کی 3،500 لڑکیوں کی شادی ہوگی۔ لکھنؤ خطہ کے ایڈیشنل لیبر کمشنر بی کے رائے کے مطابق یہ اجتماعی شادی کا پروگرام اتر پردیش بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

اس شادی بیاہ کے پروگرام کے لئے لکھنؤ ، لکھیم پور کھیری ، سیتا پور ، انناؤ ، رائے بریلی ، ہاردوئی اور بارابنکی اضلاع کے غریب خاندانوں کو اندراج کیا گیا ہے ۔غریب مزدوروں کی لڑکیوں کی شادی کے اس پروگرام میں 3500 جوڑوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ابتک 2،786 غریب مزدور اپنی لڑکیوں کی رجسٹریشن کرایا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ یہ تعداد ہدف تک پہنچ جائے گی۔

حکومت اترپردیش کے محکمہ لیبر کے تحت تعمیراتی ورکرز بورڈ ایک اجتماعی شادی پروگرام کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں غریب مزدوروں کی لڑکیوں کے لئے 55 ہزار روپے ، معذور لڑکی کے لئے 61 ہزار اور بین ذات کے لئے 65 ہزار روپے دئیے جاتے ہیں۔ اس کے لئے مزدور کا کم از کم سو دن پہلے اندراج ہونا ضروری ہے تب ہی وہ اس گرانٹ کا حقدار ہوگا۔ اجتماعی شادیوں کو 65 ہزار روپے مہیا کیے جاتے ہیں۔گرانٹ کی رقم بورڈ کے ذریعہ بیٹی کے والد کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست منتقل کردی جاتی ہے۔ ریاستی حکومت 18 مارچ کو ہونے والے اجتماعی شادی پروگرام کے لئے 2.10 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔