دہلی:ماسک کا استعمال لازمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دہلی:ماسک کا استعمال لازمی
دہلی:ماسک کا استعمال لازمی

 

 

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اب ایک بار پھر ماسک لگانا لازمی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماسک نہ لگانے پر 500 روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد لیا گیا ہے۔تاہم بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ساتھ ہی، انھوں نے ماسک پر جرمانے عائد کرنے کے کسی بھی منصوبے سے انکار کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول ابھی بند نہیں کیے جائیں گے، اسکول کے لیے ماہرین سے بات کرکے ایس او پیز جاری ہونگی۔ اس کے ساتھ ٹیسٹنگ کو مزید بڑھانے پر بھی بات ہوئی ہے۔

ویکسینیشن میں تیزی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت نے منگل کو دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا اور میزورم کو کہیں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت نگرانی رکھنے اور تشویش والے علاقوں میں ضرورت پڑنے پر پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایک خط میں مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے دہلی اور چار ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ "ٹیسٹ، پتہ لگانے، علاج، ویکسینیشن اور کووڈ کے مناسب رویے کی پیروی" کی پانچ جہتی حکمت عملی پر عمل کریں۔ اس کے علاوہ خط میں بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے، ’’یہ ضروری ہے کہ ریاستیں سخت چوکسی برقرار رکھیں اور اگر ضروری ہو تو تشویش والے مقامات پر جلد از جلد اقدامات کریں تاکہ کہیں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔‘‘

انہوں نے خط میں کہا تھا۔ کووڈ کے انتظام میں اب تک حاصل کی گئی کامیابی کو شکست دے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ان ریاستوں اور قومی راجدھانی میں اس ہفتے انفیکشن کے معاملات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔