یوپی:جب روبینہ اوربادشاہ کی بارات6بلڈوزروں پر نکلی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2022
یوپی:جب روبینہ اوربادشاہ کی بارات6بلڈوزروں پر نکلی
یوپی:جب روبینہ اوربادشاہ کی بارات6بلڈوزروں پر نکلی

 

 

بہرائچ: ہمارے ملک میں لوگ اپنی شادی پر جانے کے لیے گاڑی، ہاتھی، گھوڑے کا استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اب بارات نکالنے کا ایک نیا رجحان بھی سامنے آنے لگا ہے۔

بلڈوزر پر بارات نکالنے کا رجحان۔ معاملہ اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کا ہے۔ اس بارات کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم نکلا۔ ویسے بھی اتر پردیش اور بلڈوزر کا رشتہ پچھلے کچھ سالوں سے تھوڑا گہرا ہوا ہے۔

یہ بارات بہرائچ کے رسیا بلاک کے لکشمن پور گاؤں کے رہنے والے سلیم کے گھر پہنچی۔ کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ سلیم کی بیٹی کی شادی میں بلڈوزر سے بارات آئے گی۔

اس بارات میں جب دولہا بلڈوزر پر بیٹھ کر آیا تو پورے گائوں والے حیران رہ گئے اور وہ سب بلڈوزر پر بیٹھے دولہے کو دیکھنے پہنچ گئے۔

سلیم کی بیٹی روبینہ سے شادی کے لیے بہرائچ ضلع کے شراوستی سے آئی تھی بارات۔ بادشاہ جو اس بارات کا دولہا تھا شادی سے پہلے بلڈوزر لگا کر چوراہے پر لے جایا گیا۔

وہاں پہنچ کر سب کی حیرت اس وقت دوبالا ہو گئی جب بارات میں ایک نہیں بلکہ 6-6 بلڈوزر نظر آئے۔ دراصل دولہا کے علاوہ باراتی بھی بلڈوزر سے آئے تھے۔

جب بادشاہ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ لوگ ہاتھی، گھوڑے اور گاڑیوں سے بارات نکالتے ہیں، میں نے کچھ الگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بلڈوزر کے ذریعے بارات لے کر آیا۔ جب بادشاہ اپنی شادی کے لیے اپنے سسرال پہنچا تو گھر والوں نے اسے بلڈوزر پر بٹھا کرگھمایااور اس دوران لوگوں نے بلڈوزر بابا کی جئے کے نعرے بھی لگائے۔

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ریاست میں مبینہ غیر قانونی جائیدادوں پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔ اس کے علاوہ یوپی اسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی سی ایم یوگی کو بلڈوزر بابا کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

سی ایم یوگی کی بلڈوزر پالیسی کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو لے کر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔