شادی تنازعہ:پارلیمنٹ سے نصرت جہاں کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 نصرت جہاں
نصرت جہاں

 

 

کولکاتا:

نصرت جہاں کی رکنیت پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

اب سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ کیاان کی رکنیت چلی جائے گی؟

مغربی بنگال بشیر ہاٹ پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اور ترنمول کانگریس رہنما نصرت جہاں کی شادی کا معاملہ اب لوک سبھا پہنچ گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنگھ میترا موریا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے نصرت جہاں کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اپنے بایو (لوک سبھا میں) میں ذکر کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہے اور ان کے شوہر کا نام نکھل جین ہے۔

انہوں نے بطور نصرت جہاں روحی جین حلف لیا تھا۔ اب وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کی شادی غلط ہے۔

میں نے اسپیکر سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے'۔سنگھ میترا موریان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کی اخلاقیات (ایتھیک) کمیٹی کو بھیجا جائے، نیز تحقیقات کر کے نصرت جہاں پر کارروائی کی جانی چاہیے'۔ (ایجنسی ان پٹ )