ایودھیا مسجد کا نقشہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پیش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
ایودھیا مسجد کا نقشہ
ایودھیا مسجد کا نقشہ

 

 

آفرین ،فیض آباد

ایودھیا مسجد ٹرسٹ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن نے ضلع ایودھیا کے دھنی پور(روناہی ) میں اپنے مجوزہ منصوبے کے نقشے کی ڈرائنگ پیر کو ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پیش کی ہے۔ ایودھیا فیصلے کے تحت دھنی پور میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی 5 ایکڑ اراضی پر ایک مسجد اور دیگر سہولیات تیار کی جائیں گی۔واضح ہوکہ مجوزہ مسجد کا مقام شہراجودھیا سے تقریباچھتیس کلومیٹر دور ہے۔

ٹرسٹی کیپٹن افضل احمد خان نے ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر اور دیگر عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی اور ایودھیا مسجد ٹرسٹ کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جس میں 300 بستروں پر مشتمل ایک سپر اسپیشیلٹی اسپتال ، ایک کمیونٹی کچن شامل ہے جو ایک ہزارلوگوں کو کھانا کھلائے گا۔

ایودھیا کے دھنی پور میں تعمیر ہونے والی اس مسجد میں دو ہزار نمازی ایک ساتھ نماز ادا کر سکینگے۔ ٹرسٹی کیپٹن افضل نے بتایا کہ گیارہ سیٹوں میں نقشہ ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین وشال سنگھ کے حوالے کردیئے گیا ہہے۔

نقشے کی منظوری کے لئے ٹرسٹ نے پروسیسنگ فیس کے طور پر 89 ہزار روپے بھی جمع کروائے ہیں۔ ٹرسٹی کیپٹن افضل نے بتایا کہ پروجیکٹ کا نقشہ سائز میں بڑا ہے اور عام نقشوں سے بہت مختلف ہے۔ لہذا ، اس کو آن لائن نہیں جمع کیا جاسکتا ہے ، لہذا ایودھیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے نقشہ کو آف لائن منظور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔