دیوبند کے کئی سینئر اساتذہ علیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
کورونا کا اثر
کورونا کا اثر

 

 

 دیوبند :کورونا کی لہر نے ملک کو اپنے شکنجہ میں جکڑ لیا ہے ،دیوبند میں بھی اس وبا نے پیر پھیلائے ہیں ،جس کی زد میں متعدد علما دین بھی آرہے ہیں ۔

اس وقت دارالعلوم دیو بندکے کئ بزرگ علیل ہیں۔ امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ، صدر جمعیۃ علماء ہند، قائم مقام مہتمم دارالعلوم دیوبند کو گزشتہ چار روز سے بخار اور نزلہ کی شکایت ہے ، ابتدائی جانچ کے اعتبار سے کووڈ کی رپورٹ مثبت ہے ، تراویح کے بعد آکسیجن لیول میں بھی گراوٹ محسوس کی گئی اسلئے گھر ھی پر احتیاطا معمولی آکسیجن بھی دیا جارھا ہے ۔

ان کے ساتھ بحر العلوم حضرت علامہ صاحب اعظمی اور قاطع بدعت حضرت مولانا مفتی صاحب پالنپوری، ناظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ عرابیہ حضرت مولانا صاحب قاسمی بستوی بھی علیل ہیں۔ تمام حضرات سے درخواست ھے کہ جلد شفایاب ھونے کی دعاء فرمائیں ۔اللہ تعالی جلد شفائے کاملہ نصیب فرمائیں آمین