منیش سسودیا نے پیش کیادہلی سرکارکابجٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2022
منیش سسودیا نے پیش کیادہلی سرکارکابجٹ
منیش سسودیا نے پیش کیادہلی سرکارکابجٹ

 

 

نئی دہلی: دہلی حکومت نےآج مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کیا۔ دہلی کے وزیر خزانہ منیش سسودیا نے اس بار کے بجٹ کو روزگار بجٹ کا نام دیا ہے۔ سسودیا نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ سالوں میں ریاست کے نوجوانوں کو 20 لاکھ نئی نوکریاں دے گی۔ اس بار تمام ایم ایل اے کو بجٹ پڑھنے کے لیے ٹیبلیٹ دیا گیا ہے۔

بجٹ پڑھتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا آٹھواں بجٹ ہے۔ ہماری حکومت نے تعلیم اور صحت کے میدان میں تاریخی کام کیا ہے جس سے دیگر ریاستیں بھی تحریک لے رہی ہیں۔

دہلی کے 75 فیصد گھرانوں میں بجلی کا بل صفر پر آتا ہے۔ ہم نے گلی گلی سی سی ٹی وی لگا کر جرائم کو روکنے میں مدد کی ہے۔ یہی نہیں حکومت نے کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات تیار کیں، ڈور اسٹیپ ڈیلیوری شروع کی۔ اب لوگ سرکاری دفتر نہیں جاتے بلکہ سرکاری ملازمین عوام کے چکر لگاتے ہیں۔

سسودیا نے بتایا کہ ریاست میں نئے اسکول بنائے گئے ہیں۔ عوام کو 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو بھی پھیل گئی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’گزشتہ 7 بجٹوں کے کامیاب نفاذ کی وجہ سے دہلی حکومت کے مختلف محکموں اور اداروں میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں دی گئی ہیں۔

کووڈ کے بعد پرائیویٹ سیکٹر میں 10 لاکھ نوکریاں دیکھی گئیں۔ سسودیا نے کہا، "کووڈ کے حالات کو سنبھالا گیا کیونکہ حکومت نے پہلے ہی صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔ کووڈ میں لوگوں کو بہت تکلیف ہوئی۔

کووڈ کی وبا سے نمٹنے کے لیے اب روزگار بڑھانے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’اس بار میں روزگار کا بجٹ پیش کر رہا ہوں۔ 2047 تک دہلی کے لوگوں کی آمدنی کو اس وقت کے سنگاپور کے لوگوں کی آمدنی سے تین گنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں کم از کم 20 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

سسودیا نے کہا، "حکومت ملازمتوں کی تعداد کو 56 لاکھ سے بڑھا کر 75 لاکھ کرنے پر کام کرے گی۔ ہندوستان کی نوجوان آبادی ہماری طاقت ہے۔ اس آبادی کو روزگار دینا ہوگا۔ اگر وہ خرچ کرے گی تو مارکیٹ میں طلب اور طاقت بڑھے گی۔ روزگار کی ترقی مساوات کی ضمانت ہے۔‘

‘ انہوں نے کہا، ’’کورونا کی وجہ سے لوگ نئے غریب کے زمرے میں آ گئے ہیں۔ گزشتہ سات سالوں میں دہلی حکومت نے ایک لاکھ 78 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دی ہیں۔

سال 2013 سے پہلے 9 سال تک نوکری نہیں دی گئی۔ ہم ملازمت کے متلاشیوں اور دینے والوں کے لیے ایمپلائمنٹ مارکیٹ 2.0 پورٹل متعارف کرائیں گے۔ وزیر خزانہ سسودیا نے بتایا کہ 51307 فکسڈ سرکاری نوکریاں دی گئیں۔ 2500 یونیورسٹیوں میں رکھ گئے۔ ہسپتالوں میں 3000ملازمین رکھے گئے۔

پچیس ہزار گیسٹ ٹیچرز بھرتی کیے گئے۔ اور صفائی اور سیکورٹی میں 50000 نوکریاں دی گئی ہیں