سسودیا کو بنایا گیا ایف آئی آر میں ملزم نمبر ایک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2022
سسودیا کو بنایا گیا ایف آئی آر میں ملزم نمبر ایک
سسودیا کو بنایا گیا ایف آئی آر میں ملزم نمبر ایک

 

 

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا سمیت 15 ملزمین کا نام ایکسائز گھوٹالہ میں سی بی آئی ایف آئی آر میں نامزد کیا  ہے۔

 سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے مبینہ ایکسائز گھوٹالہ پر اپنی ایف آئی آر میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت 15 ملزمان کو درج کیا ہے۔

 مرکزی ایجنسی نے جمعہ کو دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سیسودیا کی رہائش گاہ سمیت 21 مقامات کی تلاشی لی۔

 بی جے پی کے ایم ایل اے منوج تیواری نے کہا کہ اگر ان کی شراب پالیسی کے پیچھے منطق کافی مضبوط ہوتی تو سسودیا اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کسی بھی مرکزی ایجنسی کی جانچ کا اعتماد کے ساتھ سامنا کرتے، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

awazthevoice

ایف آئی آر کی کاپی

چھاپوں پر اپنے پہلے ردعمل میں، محکمہ کے انچارج سسودیا نے کہا کہ مرکزی ایجنسی ایسا کرنے کے لیے "خوش آمدید" ہے۔ ہم سی بی آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد حقیقت سامنے آسکے۔ اب تک میرے خلاف کئی مقدمات بنائے گئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔ اس سے بھی کچھ نہیں نکلے گا۔ ملک میں اچھی تعلیم کے لیے میرے کام کو روکا نہیں جا سکتا، یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر 1 نہیں بن سکا۔