منی پور :دو دہشت گرد گرفتار، اروناچل میں چینی ہتھیار برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
منی پور :دو دہشت گرد گرفتار، اروناچل میں چینی ہتھیار برآمد
منی پور :دو دہشت گرد گرفتار، اروناچل میں چینی ہتھیار برآمد

 

 

 اگرتلہ :آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بپلاب ترپاٹھی کی اہلیہ اور 8 سالہ بیٹے کی موت کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم تیز کر دی ہے، جو ہفتہ کو منی پور میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں شہید ہو گئے تھے۔ آسام رائفلز کی پھنڈری اور منتری پوکھری بٹالین نے منی پور پولس کے ساتھ پیر کو تھوبل اور امپھال ایسٹ میں دو الگ الگ آپریشن کئے۔

اس کارروائی میں جوانوں نے دہشت گرد گروپ پی ایل اے اور کے سی پی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کے سی پی دہشت گرد نے ایک دن پہلے خرئی میں آئی ای ڈی نصب کی تھی۔ پکڑے گئے دہشت گردوں کو تھانہ تھوبل اور پورمپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح سویرے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم کے دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ اس میں آسام رائفلز کے اہلکاروں نے جنوبی اروناچل میں لونگڈنگ کے قریب ایک اے کے 47، ایک ایم کیو (اے کے 47 کا چینی ورژن) اور ایک ہیکلر کوچے رائفل برآمد کی ہے۔