مہاراشٹر:اکولہ میں دفعہ 144 نافذ، ریلی، دھرنا، تحریک پر پابندی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
مہاراشٹر:اکولہ میں دفعہ 144 نافذ، ریلی، دھرنا، تحریک پر پابندی
مہاراشٹر:اکولہ میں دفعہ 144 نافذ، ریلی، دھرنا، تحریک پر پابندی

 

 

 اکولہ:مہاراشٹر میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ایک طرح سے خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے مختلف احتیاطی تدابیر اور چوکسی شروع کردی گئی ہے۔

ان احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات کے تحت، اکولا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیما اروڑہ نے ضلع میں ضابطہ فوجداری 1973 کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

یہ حکم 5 دسمبر کی نصف شب یعنی 12 بجے سے نافذ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 4 دسمبر کو اپنا حکم جاری کیا۔