مہاراشٹر: ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی مالی بحران سے تنگ آکر خودکشی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مہاراشٹر: ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی مالی بحران سے تنگ آکر خودکشی
مہاراشٹر: ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی مالی بحران سے تنگ آکر خودکشی

 

 

سانگلی : مہاراشٹر کے سانگلی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے کی خودکشی، جس کا سبب مالی تنگی بتائی گئی ہے - یہ واقعہ میراج تعلقہ کے مہیسال کا ہے - خاندان کے تمام افراد نے زہر کھا کر خودکشی کر لی ہے۔

جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ٹرینی ڈاکٹر کے خاندان سے تھا۔ خودکشی کا واقعہ پیر کی دوپہر کو سامنے آیا۔ ڈاکٹر جوڑے کے ایک گھر سے 6 اور دوسرے گھر سے 3 لاشیں ملی ہیں۔ پڑوسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق موت کی وجہ معاشی حالت ہے۔ تاہم ابھی تک پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے موت کی وجہ کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات نہیں دی گئی ہیں

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ 'خودکشی معاہدہ' ہے، پولیس افسر نے کہا کہ پولیس موقع پر ہے اور موت کی وجہ کی تصدیق کر رہی ہے۔ ایک اور پولیس اہلکار نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔