مہاراشٹر:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر،آوازکی حدمقرر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2022
مہاراشٹر:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر،آوازکی حدمقرر
مہاراشٹر:مساجدمیں لاؤڈ اسپیکر،آوازکی حدمقرر

 

 

ممبئی: مہاراشٹر میں اذان لاؤڈ اسپیکر تنازعہ پر شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ریاستی وزیر داخلہ نے تمام مساجد کو نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں مقررہ آواز کی سطح پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

راوت نے جمعرات کو کہا کہ مہاراشٹر کے ریاستی وزیر داخلہ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اذان دیتے وقت ڈیسیبل کی سطح کیا ہونی چاہیے۔

اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی طرف سے مساجد پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو لے کر شروع کیا گیا تنازعہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے جائیں۔ یہی نہیں، انہوں نے مساجد کے قریب ہنومان چالیسہ بجانے کی بھی وارننگ دی ہے۔

راج ٹھاکرے کے اس بیان کے بعد اب ایم این ایس کے کارکن مختلف جگہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ پڑھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے امن کی خلاف ورزی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کچھ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان پر 5-5 ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

اس تنازع کے بعد حکمراں شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی راج ٹھاکرے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

سنجے راوت نے پیر کو یہ بھی کہا تھا کہ یہ واضح ہے کہ شیواجی پارک میں لاؤڈ اسپیکر پر کی گئی تقریر کا اسکرپٹ بی جے پی نے لکھا اور اس کی سرپرستی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں اتر پردیش میں اتارو، گوا کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹاؤ جہاں بی جے پی 10 سال سے اقتدار میں ہے۔ وہاں یہ سیاست کیوں نہیں ہو رہی؟ مہاراشٹر میں ہی یہ مسئلہ کیوں اٹھایا جا رہا ہے؟

اس معاملے پر مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے راج ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، راج ٹھاکرے گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہے ہیں، انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف مہم چلائی اور بعد میں اپنا موقف بدل لیا۔

اب وہ ایک مِمکری آرٹسٹ کے طور پر نظر آتے ہیں، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ لوگوں کے مسائل صرف ہنسانے سے حل نہیں ہوتے۔