مہاراشٹر: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، تین زخمی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2022
مہاراشٹر: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، تین زخمی
مہاراشٹر: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، تین زخمی

 

 

اورنگ آباد: اورنگ آباد-جالنا ہائی وے پر گاڈے-جلگاؤں میں ہوٹل سوراج کے قریب ایم ایس آر ٹی سی کی بس سے پک اپ ٹیمپو کے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب اس وقت پیش آیا جب جالنا کی جانب جارہی ایم ایس آر ٹی سی پونے ۔ کلامنوری بس اور مخالف سمت سے آرہے مزدوروں سے بھری ایک بولیرو پک اپ ٹیمپو آپس میں ٹکراگئے ۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر کی دوسری جانب جا ٹکرائی۔ اس خوفناک تصادم میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں کی شناخت اشوک چوہان (45)، پروتائی چوہان (40)، شانتی لال چوہان (50)، رنجیت چوہان (38) اور لاہو راٹھوڑ (55) کے طور پر کی گئی ہے، یہ سبھی اورنگ آباد کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے بتایا لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ (ایجنسی )