مدھیہ پردیش:اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ لے سکتی ہے حکومت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مدھیہ پردیش:اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ لے سکتی ہے حکومت
مدھیہ پردیش:اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ لے سکتی ہے حکومت

 

 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی میں انتہاپسندوں کی حمایت میں آگئے۔

حجاب پر پابندی کا معاملہ کرناٹک سے مدھیہ پردیش اور پڈوچیری تک پھیل گیا۔ پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبہ کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔

پڈوچیری ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن نے متعلقہ اسکول سے انکوائری کا حکم دے دیا۔

جب کہ وزیرتعلیم مدھیہ پردیش نے مسلم طالبات کےحجاب کی مخالفت میں کہا کہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں، اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔

وزیر تعلیم مدھیہ پردیش نے کہا کہ روایات پر اسکول کے بجائے گھروں میں عمل ہوناچاہیے، اسکولوں میں یونی فارم ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کیلئے کام کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ معاملے کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری طرف آج ایم پی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ ایم پی میں حجاب کو لے کر کوئی تنازع نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حجاب کے حوالے سے کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر غور نہیں ہے، اس لیے کوئی الجھن نہیں ہونی چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں فی الحال حجاب کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔