لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ہوں گے نئے آرمی چیف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ہوں گے نئے آرمی چیف
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے ہوں گے نئے آرمی چیف

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کی جگہ لیں گے، جو اس ماہ 30 اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں دسمبر 1982 میں کور آف انجینئرز (دی بامبے سیپرز) میں کمیشن ملا۔ اپنے شاندار کیرئیر میں، انھوں نے تمام قسم کے خطوں میں روایتی اور انسداد شورش کے آپریشنز میں بہت سے ممتاز کمانڈ اور اسٹاف کے فرائض انجام دیے۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ حساس پلواوالا سیکٹر میں آپریشن پیراکرم کے دوران 117 انجینئر رجمنٹ کی کمان کی۔ مغربی سیکٹر میں انجینئر بریگیڈ، ایل او سی کے ساتھ ایک انفنٹری بریگیڈ اور مغربی لداخ کے پہاڑی علاقوں میں ایک پہاڑی ڈویژن اور شمال مشرق میں ایک کور کی کمانڈ کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے کئی مشنوں میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔ وہ جون 2020 سے مئی 2021 تک انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے کمانڈر انچیف بھی رہے۔

اپنی 39 سالہ سروس میں انہوں نے کئی کمانڈ اور اہم ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ اس میں ویسٹرن تھیٹر کے انجینئر بریگیڈ کی اہم ذمہ داری شامل ہے جو بریگیڈ اسٹرائیک کور کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی لائن آف کنٹرول کی انفنٹری بریگیڈ، مغربی لداخ کے اونچائی والے علاقوں میں ماؤنٹین ڈویژن اور ایل اے سی پر تعینات کور کی کمان اور مشرقی کمان میں انسداد بغاوت فورسز نے بھی اہم کام کیا ہے۔

انہیں ان کی خدمات کے عوض پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل جیسے بڑے فوجی اعزازات بھی مل چکے ہیں۔