ٹوکیو اولمپکس :لوولینا باکسنگ میں میڈل جیتنے والی تیسری باکسر بن گئیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جیت گئی لوولینا
جیت گئی لوولینا

 

 

لوولینا بورگوہن باکسنگ میں میڈل جیتنے والی تیسری باکسر بن گئیں۔ انہیں گولڈ ، سلور یا برانز میڈل ملے گا یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والے میچز میں کیا جائے گا۔ اولمپکس میں اب تک ہندوستان کے دو باکسر ملک کے لئے تمغے جیت چکے ہیں۔ سب سے پہلے ، وجیندر سنگھ نے 2009 کے بیجنگ اولمپکس میں اور 2012 کے لندن اولمپکس میں میری کوم نے ملک کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا۔

- لوولینا آسام کی دوسری کھلاڑی ہیں جو اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سے پہلے ، شیو تھاپا باکسنگ میں 2012 کے لندن اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں

لیوالینا بورگوہین نے کوارٹر فائنل میں چینی تائپی کی چن نیین چن کو شکست دی۔ تینوں راؤنڈ میں ، لوولینا نے حریف باکسر کو کھڑا نہیں ہونے دیا۔ فتح کے بعد ، لولینا خوشی سے کود پڑی۔

لوولینا کے نام ریکارڈ

 لوولینا نے 2018 اور 2019 میں منعقد ہونے والی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

 وہ 2017 ایشین باکسنگ چیمپینشپ میں کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہے۔

۔ 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔

 لولینا آسام سے ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والی چھٹی کھلاڑی رہی ہیں۔

پہلی بار اولمپکس میں حصہ لے رہی 23 سالہ لولینا 69 کلو وزنی کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں یک طرفہ مقابلے میں چینی تائپے کے چن کو شکست دے کر آخری 4 میں داخل ہوگئی ہیں۔ چن عالمی درجہ بندی میں نمبر دو باکسر تھی۔ اس کے ساتھ ، لولینا نے 2018 میں ورلڈ چیمپئن شپ میں چن کے ہاتھوں شکست کا حساب بھی صاف کیا۔ چن 2018 میں عالمی چیمپئن بھی بنی تھی۔

اگر لولینا نے فائنل میں جگہ بنائی تو اسے اب ورلڈ نمبر 1 اور ترکی کی ورلڈ چیمپیئن اینا لیسینکو کے مشکل چیلنج پر قابو پانا ہوگا۔ لولینا خود بھی دنیا میں نمبر 3 باکسر ہیں۔