دہلی این سی آر میں ہلکی بارش،سردلہر،دھند

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دہلی این سی آر میں ہلکی بارش،سردلہر،دھند
دہلی این سی آر میں ہلکی بارش،سردلہر،دھند

 

 

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں ہفتہ کو موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی اور یہاں صبح سے بارش کا موسم شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی دہلی میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں ابر آلود آسمان کے ساتھ ہوا کی رفتار 30 سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس سے پہلے جمعہ کی رات ہی محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی میں ہفتہ کی صبح کے لیے موسم کی پیشن گوئی جاری کی تھی۔

آئی ایم ڈی کی پیشین گوئی کے مطابق بارش ختم ہونے کے بعد سردی کا دورانیہ ایک بار پھر شروع ہو جائے گا اور درجہ حرارت تیزی سے گرے گا۔ محکمہ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ٹویٹ کر کے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ 22 جنوری کو یعنی آج ہفتہ کی صبح دہلی اور این سی آر میں ہلکی بارش ہوگی۔

دہلی کے علاوہ غازی آباد، اندرا پورم، نوئیڈا، دادری، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد، مانیسر اور ولبھ گڑھ وہ اہم مقامات ہیں جہاں ہلکی بارش ہوگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج یعنی 22 جنوری کو یلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں اتوار تک گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، بہار، اڈیشہ، اتر پردیش میں صبح سے شام تک دو دن تک گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔