جانیے کیسے ! میرا بائی کی چاندی،بن سکتی ہےسونا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2021
 میرابائی چانو
میرابائی چانو

 

 

ٹوکیو:ہندوستان کے لئے ایک بڑی خبر ٹوکیو سے آرہی ہے، ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کے لئے چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو کو گولڈ میڈل مل سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، پہلے نمبر پر آنے والے چینی ایتھلیٹ ہاوؤ زی ای پر ڈوپنگ کا شبہ ہے۔ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ہاؤ کو نمونہ-بی کی جانچ کے لئے بھیجا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا نمونہ- A صاف نہیں ہے۔

چینی ایتھلیٹ ہاؤ کو آج اپنے ملک واپس جانا تھا ، لیکن انہیں قیام کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ وہ کسی بھی وقت ڈوپنگ ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔ اولمپکس کی تاریخ میں اس سے پہلے بھی ایسا ہی ہوا ہے جب ڈوپنگ میں ناکامی پر کسی کھلاڑی کا میڈل چھین کر دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا تھا۔ اسی دوران ، میرابائی بھی آج اپنے ملک واپس جانے والی ہیں۔

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کہا - ہمیں نہیں معلوم

 ویٹ لفٹنگ فیڈریشن آف انڈیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سونے سے جیتنے والی چینی ہاؤ کے اے نمونے میں شکوک و شبہات کی وجہ سے اب انہیں بی نمونے کے لئے بلایا گیا ہے۔ اگر چینی کھلاڑی کا بی نمونہ مثبت ہے تو اس کا اعلان آئی او سی اور ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کرے گی۔

میرا نے ہندوستان کا پہلا تمغہ جیتا تھا

ئمیرا نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کا پہلا اور واحد تمغہ جیتا ہے۔ ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام وزن والے زمرے میں کل 202 کلوگرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ جبکہ چین کی ہاونے 210 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ انڈونیشیا کی کانٹیکا ونڈی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔