اولمپکس 2020 :انڈین اولمپک ٹیم کے لئے مخصوص گیت کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-06-2021
مخصوص گیت کا آغاز
مخصوص گیت کا آغاز

 

 

کھیلوں کی وزارت نے اولمپک کے موضو ع پر کوئز سیلفی پوائنٹ، بحث ومباحثے اور تبادلہ خیال جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ملک گیر سطح کی ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا مہم کی شروعات کی۔ نئی دہلی،24؍ جون : نوجوانوں اور کھیل کود کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نئی دہلی میں اولمپک دن کے موقع پر ٹوکیو اولمپکس کھیلوں کی بھارتی اولمپک ٹیم کے مخصوص تھیم گیت کی شروعات کی۔

اس موقع پر کھیلوں کی وزارت ،جی او آئی کے سکریٹری جناب روی متل ،آئی او اے کے صدر جناب نریندر بترا اور سکریٹری جنرل جناب راجیو مہتا اور ایس اےآئی ، ڈی جی ، جناب سندیپ پردھان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس گیت کو مشہور ومعروف پلے بیک گلوکار مہت چوہان نے تیار کیا اور گایا ہے، جب کہ ان کی اہلیہ پراتھنا گہلوت اس گیت کی نغمہ نگار ہیں۔

awazurdu

 تھیم گیت کی شروعات کرتے ہوئے کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی کا یہ ویژن ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جانے والے بھارتی ایتھیلٹس کی مدد کرنے اور انہیں ترغیب دینے کے لئے پورے ملک کو ایک ساتھ آگے آنا چاہئے۔ مخصوص تھیم گیت کی آج کی گئی شروعات اس سمت میں ایک قدم ہے۔

awazurdu

مہت چوہان کے ذریعے جوش وخروش سے تیار کیا گیا اور گایا گیا یہ نغمہ ملک کی شان بڑھانے اور ہر ایتھلیٹ کو سب سے اونچے مقام تک پہنچانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکے گا۔

awazurdu

 کھیلو کی وزارت نے اولمپک کے موضو ع پر کوئز سیلفی پوائنٹ، بحث ومباحثے اور تبادلہ خیال جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ملک گیر سطح کی ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا مہم کی شروعات کی۔میں ہر ہندوستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس تحریک میں شامل ہوں، تاکہ ہندوستان کے چوٹی کے ایتھیلٹ کا حوصلہ بلند ہو اور وہ ہندوستان کے لئے شہرت اور بھارت کی شان کو بڑھانے کے لئے اپنی زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔