لالوکی صحت بگڑی،ایئرامبولنس سےآئیں گے،دہلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2022
لالوکی صحت بگڑی،ایئرامبولنس سےآئیں گے،دہلی
لالوکی صحت بگڑی،ایئرامبولنس سےآئیں گے،دہلی

 

 

نئی دہلی: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔

لالو یادو کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی لایا جارہاہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ان کا کریٹینائن لیول 4.1 سے بڑھ کر 4.6 ہو گیا ہے۔

لالو کی صحت کو دیکھتے ہوئے میڈیکل بورڈ کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔

اتنا ہی نہیں انہیں ایمس ریفر کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

واضح ہوکہ بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورسابق مرکزی وزیر لالوپرساد ان دنوں رانچی کے اسپتال میں ہیں۔

انھیں چارہ گھوٹالہ کے کئی معاملوں میں سزا ہوچکی ہے اور وہ سزا کاٹ رہے ہیں۔