لکھیم پور تشدد: کانگریس وفد کی صدر سے ملاقات،اجے مشرا کو ہٹانے کا مطالبہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-10-2021
لکھیم پور تشدد: کانگریس وفد کی صدر سے ملاقات،اجے مشرا کو ہٹانے کا مطالبہ
لکھیم پور تشدد: کانگریس وفد کی صدر سے ملاقات،اجے مشرا کو ہٹانے کا مطالبہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

رکن پارلیمان راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کےایک وفد نے  صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات لکھیم پور تشدد معاملے پر بات کی۔

 اس ملاقات کے دوران کانگریس قائدین نے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کے بعد کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں متاثرین  کے اہل خانہ کی مانگ ہے کہ جس نے بھی ان کے بیٹے کا قتل کیا اسے سزا ملنی چاہئےاور یہ بھی کہا کہ جس شخص نے قتل کیا ہے اس کے والد ملک کے وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں۔

جب تک وہ اپنے عہدہ پر بنے رہیں گے تب تک انصاف نہیں ملے گا۔ یہ بات ہم نے صدر کو بتائی ہے۔

وہیں  پرینکا گاندھی نے کہا کہ صدر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آج حکومت کے ساتھ اس معاملے پر بات کریں گے۔ 

اس کے علاوہ کانگریس پارٹی کے رہنما ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم نے لکھیم پور کھیری واقعہ سے متعلق تمام معلومات صدر کو دی ہیں۔ ہمارے دو مطالبات ہیں - موجودہ ججوں سے آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے اور وزیر مملکت برائے داخلہ (اجے مشرا ٹینی) کو یا تو استعفیٰ دینا چاہیے یا برطرف کر دینا چاہیے۔

 کانگریس کے رہنماؤں کی صدر کووند سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ، راشٹرپتی بھون نے ٹویٹ کیا - کانگریس کا ایک وفد جس میں ملیکارجن کھڑگے ، اے کے انٹونی، غلام نبی آزاد، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی شامل ہیں راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔