لکھیم پور: آج راہل گاندھی کا دورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
راہل گاندھی
راہل گاندھی

 

 

آواز دی وائس : لکھیم پور تشدد کے بعد ، اتر پردیش میں سیاسی درجہ حرارت چڑھ گیا ہے۔ بہرائچ میں جہاں راکیش ٹکیت کی موجودگی میں ، کسان گوروندر کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ساتھ ہی سیتا پور میں گرفتار ہونے والی پرینکا گاندھی نے ضمانتی بانڈ بھرنے سے انکار کر دیا۔ وہ ابھی تک عارضی جیل میں ہے۔ یہاں راہل گاندھی آج اتر پردیش بھی جائیں گے۔ ان کا لکھنؤ سے سیتا پور کے راستے لکھیم پور کھیری جانا ہے۔ 

راہل کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل ، کانگریس قائدین کے سی وینوگوپال اور سچن پائلٹ بھی ہوں گے۔ تاہم یوگی حکومت نے ابھی تک راہل سمیت ان رہنماؤں کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے۔

راہل 5 رکنی وفد کے ساتھ 12.30 بجے لکھنؤ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ انتظامیہ نے ان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت دے دی ہے ، لیکن انہیں سیتا پور جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ دوسری طرف راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی کی آمد کی اطلاع پر 10 ہزار کسان لکھیم پور کھیری میں جمع ہونے کی توقع ہے۔ ایسے میں پولیس کو موقع پر تعینات کیا گیا ہے۔ لکھیم پور کھیری ، سیتا پور اور بہرائچ میں انٹرنیٹ معطل ہے۔