لکھیم پور تشدد کے ملزم آشیش مشرا کی ضمانت منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-02-2022
لکھیم پور تشدد کے ملزم آشیش مشرا کی ضمانت منظور
لکھیم پور تشدد کے ملزم آشیش مشرا کی ضمانت منظور

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

مرکزی وزیر اجے مشرا عرف ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کولکھمیم پور کھیری معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔

یوپی ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ضمانت منظور کر لی ہے۔ آشیش پر کسانوں کو جیپ سے کچلنے کا الزام ہے۔

آشیش کو گذشتہ برس 9 اکتوبر2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 3 اکتوبر2021 کو آشیش کی جیپ نے کسانوں کو کچل دیا تھا۔ 3 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے کے قریب، لکھیم پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور نیپال کی سرحد کے قریب واقع گاؤں ٹکونیا میں کسان بڑی تعداد میں احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک تین گاڑیوں (تھر جیپ، فارچیونر اور اسکارپیو) نے کسانوں کو روند ڈالا۔

اس واقعہ پر ناراض کسانوں نے ہنگامہ کیا۔ اس تشدد میں کل 8 لوگ مارے گئے۔ جن میں 4 کسان، ایک مقامی صحافی، دو بی جے پی کارکن شامل تھے۔