ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-10-2021
انوراگ سنگھ ٹھاکور
انوراگ سنگھ ٹھاکور

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

تیوہاراروں کے موسم سے پہلے حکومت نے تقریبا11 لاکھ ریلوے ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کووڈ کی وجہ سے انتہائی معاشی حالات کے باوجود ہر سال کی طرح ریلوے کے 11 لاکھ 56 ہزار نان گزٹیڈ ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹھاکر نے بتایا کہ اس سے سرکاری خزانے پر تقریبا 1985 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔