لداخ: سڑک حادثہ،7فوجیوں کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2022
لداخ: سڑک حادثہ،7فوجیوں کی موت
لداخ: سڑک حادثہ،7فوجیوں کی موت

 

 

لیہ : لداخ کے ترتوک سیکٹر میں ایک سڑک حادثے میں ہندوستانی فوج کے 7 سپاہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دیگر فوجیوں کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کل 26 فوجی موجود تھے۔

زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، شدید زخمی فوجیوں کو ہندوستانی فضائیہ کی مدد سے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا۔ ایک اہلکار نے کہا، "زخمیوں کو بہترین طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، بشمول زیادہ شدید زخمیوں کو فضائیہ کی مدد سے ویسٹرن کمانڈ تک لے جایاگیا"۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 26 جوان پرتا پور کے ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف کی طرف بڑھ رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح تقریباً 9 بجے، تھائیس سے تقریباً 25 کلومیٹر دور گاڑی اچانک سڑک سے پھسل کر تقریباً 50-60 فٹ کی گہرائی میں شیوک ندی میں جا گری۔

اس حادثے میں گاڑی میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔ تمام 26 افراد کو پرتاپور کے 403 فیلڈ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور لیہہ سے سرجیکل ٹیموں کو پرتاپور بھیج دیا گیا ہے۔ اب تک سات فوجیوں کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کئی دوسرے فوجیوں کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ فوج کی گاڑی کن وجوہات کی بنا پر سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔