کپواڑہ:ائمہ کی میٹنگ۔اہم مسائل پرتبادلہ خیال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2021
کپواڑہ میں ائمہ کی میٹنگ
کپواڑہ میں ائمہ کی میٹنگ

 

 

کپواڑہ: آل جموں وکشمیر امام ایسوسی ایشن نے آج چیئرمین ہلال احمد لون کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا ، جس میں ضلع کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے امام نے شرکت کی۔

یہ اجلاس گذشتہ روز ضلع کپواڑہ کے گاؤں وڈی پورہ راجواڑہ میں ہوا تھا۔اس میٹنگ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو درپیش مشکلات بشمول، امن اور معاشرتی امور وغیرہ کے بارے میں تھا۔منشیات کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین ہلال احمد لون نے اجتماعی تقاریب کی اور معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت اور اسلام میں امن کی مشترکہ اقدار کا ذکر کیا۔