قاتلوں کو عبرتناک سزا ملے:سچن پائلٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2022
قاتلوں کو عبرتناک سزا ملے:سچن پائلٹ
قاتلوں کو عبرتناک سزا ملے:سچن پائلٹ

 

 

نئی دہلی: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے ادے پور قتل عام پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو ایسی سزا ملنی چاہیے، جو پورے ملک کے لیے ایک مثال ہو۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ "ان لوگوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اس طرح کے قتل اور اسے انجام دینے کے انداز نے سب کو چونکا دیا ہے، وہ پکڑے گئے ہیں۔

"انہیں فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے ایسی سزا ملنی چاہیے جو پورے ملک کے لیے ایک مثال بن جائے

 

۔جبکہ ادے پور میں نوپور کے حامی ٹیلر کنہیا لال کے قتل کے بعد شہر میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔اس کے بعد یوپی میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

 

۔پولیس نے تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کنہیا لال کے قتل کے ملزم کا پاکستان کنکشن منظر عام پر آگیا ہے۔ ملزم کے موبائل سے 10 پاکستانی فون نمبر ملے ہیں۔

قتل میں ملوث دونوں ملزمان پاکستان کی "دعوت اسلامی" نامی تنظیم سے رابطے میں تھے۔ ان میں سے ایک ملزم دو بار نیپال بھی گیا تھا۔

دونوں ملزمان داعش کے ماڈیول سے متاثر تھے۔ قاتل غلام غوث بھی 2014 میں کراچی گیا تھا۔ دونوں قاتلوں نے گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کو کئی ڈیٹا کالز کی تھیں۔ دونوں ملزمان قتل سے قبل متعدد بار داعش کی ویڈیوز دیکھ چکے تھے۔