کانپور: بس ہوئی بے قابو،6 افراد کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کانپور: بس ہوئی بے قابو،6 افراد کی موت
کانپور: بس ہوئی بے قابو،6 افراد کی موت

 

 

کانپور: اتر پردیش کے کانپور میں اتوار کو ٹاٹ مل چوراہے کے قریب ایک الیکٹرک بس کے بے قابو ہونے اور کئی راہگیروں کو کچلنے کے بعد کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 15 افراد کا ایک گروپ اس مقام پر موجود تھا جہاں حادثہ ہوا۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔ باقی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کانپور ایسٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) پرمود کمار نے بتایا کہ بس کی بریکوں نے ٹاٹ مل پر کام کرنا چھوڑ دیا اور بس کاروں، موٹر سائیکلوں اور پیدل چلنے والوں سے ٹکراتی چلی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 ڈی سی پی نے مزید کہاکہ ’’اس معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

دریں اثنا، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹر پر سڑک حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔