قنوج میں سڑک حادثہ میں 6 افراد جاں بحق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
قنوج میں سڑک حادثہ
قنوج میں سڑک حادثہ

 

 قنوج کے تالگرام علاقے میں  ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے- لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ہونے والے اس سڑک حادثے میں ایک کار میں سوار 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ترجمان نے آج صبح یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے چھ نوجوان گذشتہ شب ایک اسپورٹ کارسے راجستھان کے مہندی پور بالاجی درشن کرنے جارہے تھے۔ جمعہ کی شب تقریباً ایک بجے لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرم کےعلاقے میں اس کے آگے چل رہے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سبھی چھ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔

ان کی عمر 24 سے 27 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پرومود یادو ، ستیہ بھان یادو ، موہت پال ، سونو یادو اور گیانیندر کی شناخت کی گئی ہے۔ چھٹے نوجوان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ یہ سبھی لکھنؤ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں ۔