خالصتانی دہشت گرد لکھنؤ میں گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
خالصتانی دہشت گرد لکھنؤ میں گرفتار
خالصتانی دہشت گرد لکھنؤ میں گرفتار

 

 اتر پردیش اور پنجاب پولیس کی مشترکہ ٹیم نے خالصتان نواز دہشت گرد پرمجیت سنگھ پما اور ملتانی سنگھ کا ساتھی جگدیو سنگھ جگا کو گرفتار کر لیا ہے- پولیس نے اسے سیکریٹریٹ چوراہے کے سیکٹور سی جانکی پورم سے گرفتار کیا

اس سے پہلے پنجاب پولیس کی اسپیشل آپریشن سیل امرتسر نے لکھنؤ پولیس کواطلاع دی کہ خالصتان نواز ایک دہشت گرد لکھنؤ کی طرف جا رہا ہے- اس کے ساتھی جگروپ سنگھ کو پنجاب میں گرفتار کر لیا گیا ہے- اسی نے اسکے لکھنؤ کی جانب جانے کی اطلاع دی- اس کے بعد کرائم برانچ اور نارتھ زون کی پولیس متحرک ہوئی- اس مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں پولیس نے اسے سیکریٹریٹ چوراہے سے گرفتار کر لیا

گرفتار ہونے والا دہشت گرد پنجاب کے فیروزپور فتح گڑھ صابرہ کا رہنے والا ہے- گرفتار ہونے والا دہشت گرد پرمجیت سنگھ پما اور ملتانی سنگھ کا ساتھی کا دست راست ہے- پرمجیت سنگھ پما اور ملتانی سنگھ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں- دونوں انگلینڈ اور جرمنی میں رہ کر ملک کے خلاف سازش میں ملوث رہے ہیں-