کالی کٹ ( امجدی )
ریاست کیرل کے تمام مساجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نمازخشوع اور خضوع کے ساتھ ادا کی گئی ۔ملک اور ریاست میں امن وسلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔اس سلسلہ میں کالی کٹ کے مرکز نالج سٹی میں واقع بھارت کی سب سے بڑی عالیشان انڈین گرانڈ مسجد جامع الفتوح میں حلقہ ذکر ،دعا مجلس اور رمضان خطاب کا انعقاد عمل میں آیا ۔
جمعہ نماز کی امامت شیخ رحمت اللہ ثقافی کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ہندوستان کی تاریخی مسجد میں ریاست کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی ۔اپنے رمضان پیغام میں ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کہاکہ ماہ رمضان میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔ماہ رمضان تزکیہ نفس اور قرب الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان اس ماہ کی قدر کریں عبادات وریاضت کی کثرت کریں ۔
.webp)

ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ اپنے صدقات وخیرات کے ذریعہ پسماندہ اور غریبوں کی مدد کریں ۔واضح رہے کہ جامع الفتوح میں رمضان المبارک میں تعلیمی ،سماجی ،دعوتی ،روحانی پر مشتمل متعدد اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ۔ جن میں قابل ذکر پروگرامس اجتماعی افطار ی ،جلسہ اعتکاف ،حلقہ ذکر ،درس حدیث،درس قرآن ،رمضان خطبات کے علاوہ یومیہ ہزاروں کی تعداد میں گرانڈ افطار تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔جس میں روزہ دار کے علاوہ مسافر ،بیمار اور مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت ہوتی ہے ۔ منصور ثقافی کے مطابق ۱۶ رمضان کو بدرالکبریٰ نیشنل پیمانہ پر اجتماعی دعوت افطار اور روحانی اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہوتے ہیں ۔یہ ریاست کی سب سے بڑی اتحاد کی مثال ہے ۔