کیرالہ ہائی کورٹ: 'میڈیا ون' پرمرکزکی پابندی برقرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 کیرالہ ہائی کورٹ: 'میڈیا ون' پرمرکزکی پابندی برقرار
کیرالہ ہائی کورٹ: 'میڈیا ون' پرمرکزکی پابندی برقرار

 

 

آواز دی وائس، کوچی /کیرالہ

 کیرالہ ہائی کورٹ نے منگل کو ملیالم نیوز چینل 'میڈیا ون' کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

جسٹس این. ناگریش نے مرکزی حکومت کے 31 جنوری2022 کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی 'مدھیم براڈکاسٹنگ لمیٹڈ' کی عرضی کو خارج کر دیا۔ 'مدھیم براڈکاسٹنگ لمیٹڈ' 'میڈیا ون' چینل چلاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کا سیکورٹی کلیئرنس سے انکار کرنے کا فیصلہ مختلف ایجنسیوں سے موصول ہونے والی انٹیلی جنس معلومات پر مبنی تھا۔ مرکز نے پیر کو سماعت کے دوران دلیل دی تھی کہ ایک بار ملنے والی سیکورٹی کلیئرنس ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رہ سکتی۔

مرکزی حکومت نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے پیش نظر 'میڈیا ون' کو سیکورٹی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی، چینل نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ کی منظوری صرف تازہ اجازت/لائسنس کے وقت درکار تھی نہ کہ تجدید کے وقت۔

چینل نے کہا تھا کہ 'اپ لنکنگ' اور ' ڈاؤن لنکنگ کے رہنما خطوط کے مطابق، سکیورٹی کلیئرنس صرف تازہ اجازت کے لیے لاگو کی گئی تھی، ایسا کرنے کے وقت ضروری تھا نہ کہ لائسنس کی تجدید کے وقت۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چینل کو اپنے کاموں پر اس طرح کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

'میڈیا ون' اور ایک اور ملیالم نیوز چینل 'ایشیانیٹ' کو 2020 میں دہلی میں مبینہ فرقہ وارانہ تشدد کی 'کوریج' کی وجہ سے 48 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔