کیرالہ : کوزیکوڈ دھماکہ معاملے میں نظیرسمیت دیگر بری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-01-2022
کیرالہ ہائی کورٹ: کوزیکوڈ دھماکہ معاملے میں نظیرسمیت دیگر بری
کیرالہ ہائی کورٹ: کوزیکوڈ دھماکہ معاملے میں نظیرسمیت دیگر بری

 

 

آواز دی وائس، مدورائی

کیرالہ ہائی کورٹ نے کوزی کوڈ دھماکے کے مرکزی ملزم نظیر سمیت دیگر کو بری کر دیا ہے۔ وہیں عدالت نے این آئی اے کے ذریعہ داخل کی گئی ایک اپیل کو بھی خارج کر دیا ہے۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے رکن تھدیانیویدا نظیر کو بری کردیا ہے۔ سنہ 2006 کے کوزی کوڈ دھماکوں کے اہم ملزم نظیر اور شفاز کو بری کر دیا گیا۔

جسٹس ونود کے چندرن اور سی جے چندرن کی ایک ڈویژن بنچ نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے دائر کی گئی اپیل کو بھی خارج کر دیا۔ اس اپیل میں دو دیگر ملزمان کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 3 مارچ 2006 کو کوزی کوڈ مفصل بس اسٹینڈ اور کے ایس آر ٹی سی اسٹینڈ میں دھماکہ ہوا۔ ملزمان نے بم نصب کرنے کے بعد سٹی کلکٹریٹ اور میڈیا کو اپنے مقام سے آگاہ کیا تھا۔ حالانکہ ابتدائی طور پر اس کی جانچ مقامی پولیس نے کی تھی لیکن 2009 میں این آئی اے نے اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

نظیر عدالت کے سامنے اپنی اپیل پر بحث کرنے کے لیے تیار تھا، اس لیے اسے ’پراپنا اگرہارا‘ میں واقع بنگلور سینٹرل جیل سے لے جایا گیا اور اس پہلی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیا گیا۔ نظیر کے لیے ایک وکیل بھی پیش ہوا، فوراً وکالت پر دستخط کیے گئے اور اسے پھر واپس جیل بھیج دیا گیا۔

عدالت نے اسے آن لائن کارروائی دیکھنے کی بھی آزادی دی۔ مقدمے کے پہلے اور چوتھے ملزمان نظیر اور شفانے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دینے کی اپیل دائر کی تھی۔ ملزمان نے ٹرائل کورٹ کے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ملزمان نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔ اس کے ساتھ ہی این آئی اے نے مقدمے میں تیسرے اور نویں ملزم عبدالحلیم اور ابوبکر یوسف کو بری کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل کی تھی۔ این آئی اے نے 2010 میں یو اے پی اے، آئی پی سی اور دھماکہ خیز مواد کی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چارج شیٹ کے مطابق واقعہ کی تاریخ پر مقامی پولیس کو میڈیا سے فون پر اطلاع ملی تھی کہ شہر میں مذکورہ مقامات پر دو بم نصب کیے گئے ہیں۔

 پولیس بروقت پہنچنے اور لوگوں کو نکالنے میں کامیاب رہی جس سے جان و مال کا نقصان کم سے کم ہوا۔ مفصل بس اسٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک پولیس اہلکار تھا جو ایک مشکوک بیگ کو چیک کرنے گیا تھا بم پھٹ گیا۔ مبینہ طور پر اس دھماکے کی منصوبہ بندی 2003 کے مراد فرقہ وارانہ فسادات کیس میں کچھ مسلم ملزمان کی ضمانت سے انکار کے خلاف احتجاج میں کی گئی تھی۔