کجریوال،ایک دن ہندوستان کے وزیراعظم ضروربنیں گے:چڈھا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2022
کجریوال،ایک دن ہندوستان کے وزیراعظم ضروربنیں گے:چڈھا
کجریوال،ایک دن ہندوستان کے وزیراعظم ضروربنیں گے:چڈھا

 

 

نئی دہلی: پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لیے گنتی جاری ہے۔ جاری گنتی کے درمیان، عام آدمی پارٹی پنجاب میں دیگر پارٹیوں کے مقابلے بہت آگے نظر آرہی ہے۔

پنجاب میں ابتدائی رجحانات کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے کہا ہے کہ آپ اب ایک قومی طاقت ہے، اروند کیجریوال ایک دن ضرور وزیر اعظم بنیں گے۔

اب یہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور پر کانگریس کی جگہ لے گی۔

انہوں نے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ اس کا کریڈٹ اروند کیجریوال کو جاتا ہے۔

پنجاب کے عوام نے ہمیں اس الیکشن میں اس جیت کا صلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پارٹی کے طور پر آپ کے لئے ایک زبردست دن ہے، کیونکہ آج ہم ایک قومی پارٹی بن چکے ہیں۔

اب ہم علاقائی پارٹی نہیں رہے۔ خدا ہمیں اور اروند کیجریوال کو خوش رکھے۔ امید ہے کہ وہ ایک دن ملک کی قیادت کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آپ نے حکمراں کانگریس کو بہت پیچھے چھوڑتے ہوئے پنجاب میں برتری حاصل کر لی ہے۔

کانگریس کے چرنجیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ سدھو، سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل آپ کے امیدواروں سے پیچھے ہیں۔

چڈھا نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے کجریوال کے طرز حکمرانی کے ماڈل کو دیکھا ہے اور وہ اسے آزمانا چاہتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ اس فتح کا ہمارے لیے کیا مطلب ہے اور ہم اس کی قدر کو سمجھتے ہیں۔