کیجریوال نے مودی سے کی لکشمی گنیش والی کرنسی جاری کرنے کی اپیل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2022
کیجریوال نے مودی سے کی لکشمی گنیش والی کرنسی جاری کرنے کی اپیل
کیجریوال نے مودی سے کی لکشمی گنیش والی کرنسی جاری کرنے کی اپیل

 

 

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مہاتما گاندھی کے ساتھ ساتھ سری گنیش اور دیوی لکشمی کی تصویر والے نوٹ جاری کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ملک کے 130کروڑ لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی کرنسی میں ایک طرف گاندھی جی اور دوسری طرف سری گنیش اور دیوی لکشمی  کی تصویر ہو۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت انتہائی برے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ کیجریوال نے سوال کیا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی ہندوستان کا شمار ترقی پذیر اور غریب ممالک میں کیوں ہوتا ہے۔ آج بھی ہمارے ملک میں اتنی غربت کیوں ہے؟

 

کیجریوال نے کہا کہ ہم وطنوں کو محنت کے ساتھ ساتھ بھگوانے آشیرواد کی بھی ضرورت ہے۔ درست پالیسی، محنت اور بھگوان ہی ملک کو آگے لے جائے گا۔

کیجریوال نے کہا کہ ان کے مطالبے کو عام لوگوں کی حمایت بھی مل رہی ہے، ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے۔