کیجریوال کا آکسیجن کی فراہمی پر مرکز سے اظہار تشکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
بڑا بحران حل ہونے کی جانب
بڑا بحران حل ہونے کی جانب

 

 

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گزشتہ روز پہلی بار طلب کے مطابق آکسیجن ملنے پر سپریم کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی مسٹر کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پہلی بار دہلی کو 730 ٹن آکسیجن موصول ہوئی ہے۔ میری اپیل ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی لہر کم نہیں ہوتی ہے، دہلی کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی ملنی چاہئے۔ انہوں نے تمام اسپتالوں سے آکسیجن کی قلت کے سبب کم کئے گئے بستروں کو پھر سے بڑھانے کو کہا ہے۔

اگر ہمیں کافی آکسیجن مل جائے تو ہم فوری طور پر 9000 سے 9500 آکسیجن بستر وں کا اضافہ کرسکتے ہیں اور آکسیجن کی قلت کی وجہ سے کسی کو مرنے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ ٹیکے لگوائيں اور اپنے دوستوں اور لواحقین کو بھی ترغیب دیں۔ دہلی حکومت اب تک ویکسین کی 3574000 خوراکیں دے چکی ہے۔ ان میں سے 28 لاکھ افراد نے صرف پہلی خوراک لی ہے، جبکہ 776000 افراد نے دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔ اگر ہمیں ویکسین کی مناسب سپلائی مل جاتی ہے، تو ہم وعدے کے مطابق تین ماہ کے اندر پوری دہلی میں ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔