فیض ہاشم ، فارس عبدالناصر اور عمرین کی کامیابی :KEAM 2021

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2021
فیض ہاشم ، فارس عبدالناصر کلہیل اور عمرین
فیض ہاشم ، فارس عبدالناصر کلہیل اور عمرین

 

 

قاضی کوڈ :کیرالہ  انجینئرنگ ، فارمیسی اور آرکی ٹیکچر  امتحانات میں شاندار تعلیمی کارکردگی میں ، تین مسلم طلباء شامل ہیں ۔جن میں فیض ہاشم ، فارس عبدالناصر کلہیل اور عمرین نے انجینئرنگ ، فارمیسی اور آرکی ٹیکچر یعنی فن تعمیر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

فیض ہاشم اور فارس عبدالناصر نے انجینئرنگ اور فارمیسی میں بالترتیب پہلا درجہ حاصل کیا ، ایک مسلم لڑکی طالبہ عمرین نے آرکیٹیکچر میں دوسرا درجہ حاصل کیا۔

سی ای ای کیرالہ کی جانب سے جمعرات 7 اکتوبر 2021 کو جاری کردہ کے ای اے ایم رینک کی فہرست کے مطابق ، فیض نے انجینئرنگ میں پہلا درجہ حاصل کرنے کے لیے 575.9522 اسکور کیے ۔

 فارس عبدالناصر نے فارمیسی میں ٹاپ رینک حاصل کرنے کے لیے 465.1257 اسکور کیے ۔

جبکہ آرکی ٹیکچر میں عمرین نے دوسرا مقام حاصل کرنے کے لیے 331.8000 اسکور حاصل کیے۔ 

داخلہ امتحان ہر سال انجینئرنگ ، فارمیسی ، آرکیٹیکچر ، میڈیکل ، میڈیکل سے منسلک کورسز میں داخلے کے لیے لیا جاتا ہے۔ KEAM 2021

امتحانات کا کا انعقاد 05 اگست کو ہوا اور نتیجہ 17 ستمبر 2021 کو اعلان کیا گیا۔

رینک کی فہرست اور ٹاپرز کی تفصیل تاہم آج جاری کی گئی ہے۔